حیدرآباد۔24مئی(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب
اس پارٹی کے دو با اثر قائدین شاذیہ علمی ‘ اور کیپٹن گوپی ناتھ نے استعفی
دے دیا۔ شاذیہ علمی نے عام انتخابات کے موقع پر غازی آباد حلقہ پارلیمنٹ سے
مقابلہ کی اور ہار گئیں۔ وہ پارٹی کے تاسیسی قائدین میس سے تھیں۔ شاذیہ
علمی اور کیپٹن گوپی ناتھ جو جنوری میں آپ میں شامل
ہوئے۔ شاذیہ علمی نے
پارٹی کے داخلی معاملات کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے عام آدمی پارٹی سے
مستعفی ہوگئے۔ انہوں نے کسی دوسری جماعت میں شامل ہونے کے امکانات کو بھی
مسترد کردی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ‘‘آپ‘‘ غلط راستے پر چل رہی ہے۔ تاہم
عام آدمی پارٹی لیڈر یوگیندر یادو نے اس کو افسوس ناک قرار دیا اور کہا کہ
وہ انہیں سمجھانے کی کوشش کی ۔لیکن وہ ناکام رہے۔